صحت

ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین نے موڑ کھو کے گاؤں وریجون آنے کی زحمت نہ کی، مقامی افراد سراپا احتجاج

hunger strike day 8

چترال ( بشیر حسین آزاد) رورل ہیلتھ سنٹر میں سہولیات کی عدم موجودگی اور ان کی فراہمی میں کرپشن کے خلاف گزشتہ دس سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں منگل کے روز ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخارالدین کا موڑکھو کے ایک گاؤں میں آنے اور وریجون نہ آنے کی زحمت نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

بھوک ہڑتالی کیمپ کے کنوینر محبوب الرحمن نے کہا ہے کہ قرار داد میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیاگیا کہ ایم این اے صاحب وریجون سے چند منٹوں کی ڈرائیو پرواقع ایک گاؤں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مہمان خصوصی تو بنتے ہیں لیکن علاج معالجے کی بنیادی سہولیات کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو یکسر نظرانداز کرنا ایک منتخب عوامی نمائندے کو ہرگز زیب نہیں دیتا۔

انہوں نے کہاکہ ایم این اے صاحب کو گزشتہ الیکشن میں اس علاقے سے سب سے ذیادہ ووٹ ملے تھے اور مقامی لوگ یہ توقع کرنے میں حق بجانب تھے کہ وہ اس ہسپتال کے مسائل حل کرنے میں سب سے ذیادہ دلچسپی کا مظاہر ہ کرے گا اور ان کو احتجاج کا موقع بھی نہ ملے گا لیکن شہزادہ افتخار سے اب موڑکھو کے عوام مایوس ہوچکے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button