گلگت بلتستان

شگر، تحصیلدار نے زیادہ کرایہ لیںے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایکشن شروع کر دیا

Tehsildar copy
شگر(عابد شگری) شگر انتظامیہ ایکشن میں آگئی۔سرکاری کرایہ نامہ سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کی شامت آگئی۔پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باؤجود زائد کرایہ وصول کرنے کے بارے میں مقامی اخبارات میں آنے کے بعد شگر انتظامیہ کو ہوش آگئے۔جمعے کی صبح تحصیلدار شگر محمد جعفر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شگر کے مختلف چوک پر ناکہ لگاکر ڈرائیوروں سے کرایہ نامہ طلب کئے جبکہ مسافروں سے کرایہ کا پوچھا گیا جس پر زائد کرایہ وصول کرنے والے کئی گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر بھاری جرمانہ عائد کی گئی اور انہیں تنبیہ کرتے ہوئے کہا وہ سرکار کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ گاڑی کے فرنٹ سائڈ پر چسپاں کر کے رکھیں اور آئندہ زائد کرایہ وصول کرنے کے بارے میں کوئی شکایت موصول ہوئے تو ان گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔۔ تحصیلدار شگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شگر انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے حتی الامکان کوشش کررہے ہیں۔ہر ماہ پٹرولیم کی مصنوعات کے مطابق کرایہ نامہ طے کیا ہوا ہے جسے شگر کے مختلف جگوں پر آویزان بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ زائد کرایہ ہرگس نہ دیں بلکہ سرکاری کرایہ نامہ کے مطابق کرایہ ادا کریں ۔اگر ڈرائیور یا گاڑی مالکان ہٹ دھرمی سے پیش آئے تو انتظامیہ کو فوری ان کیخلاف شکایات درج کریں انتظامیہ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button