گلگت بلتستان

سردی کا تحفہ؟ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے ایمبولنس کشتی سروس بند کر دی، آپریٹرز گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا

گلگت( فرمان کریم) ڈی سی ہنزہ نگرکے حکم پر یوایس ایڈ ایمبولنس کشتی کے آپر یٹر ز کو گلمت تھانے میں بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی ہنزہ نگر نے عطاآباد جھیل میں سروس دینے والی یو ایس ایڈ کی کشتی کو مریضوں اور عوام کو سروس دینے پر پابندی لگاتے ہوئے کشتی سروس بند کیاہے اور آپریٹرز کو حکم دیا کہ یو ایس ایڈ کی کشتی کو سپل وئے پر کھڑا کیا جائے اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے محکمہ صحت کی ملازمین جو کشتی کو چلاتے ہیں کشتی کو جمعہ کے روز سپل وئے پر لے جاکر وہاں ڈیوٹی پر مامور لیویز کے حوالے کیا۔ اس پر ڈی سی ہنزہ نگر طیش میں آگئے اور آپریٹرز کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ۔ گلمت تھانے کے پولیس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے آپریٹرز کو تھانے میں بند کردیا۔ بعد میں گرفتار آپریٹرز کو ضمانت پر رہا کردیے گئے۔ واضع رہے کہ ایک ہفتے پہلے ڈی سی ہنزہ نگر اور ڈی ایچ او ہنزہ نگر نے گوجال کے عوام کو سفری مشکلات کم کرنے کے لئے یو ایس ایڈ کی طرف سے عطیہ میں ملنے والی کشتی کو مسافروں اور مریضوں کے لئے سروس دینے کا اعلان کیا تھا۔ ایک ہفتے بعد ڈی سی ہنزہ نگر نے کشتی سروس پر پابندی لگا کر بند کردیا ہے۔ جھیل میں برف جمنے کے باعث عام کشتی سروس نہیں دے سکتے ہیں۔ جبکہ یو ایس ایڈ کی کشتی کئی دنوں سے جھیل کے برف میں جمی ہوئی ہے۔ واضع رہے کہ محکمہ صحت کے 7 ملازمین ان کشتیوں کو چلا رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے ملازمین کو ان کشتی پر مامور ہونے سے گوجال کے سرکاری ہسپتال گلمت ، سوست اور ششیکٹ میں سٹاف کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button