اے ٹی اے کی منظوری حق پرست عوام کی فتح ہے

گلگت(پ ر) ایم کیو ایم میڈیا سیل گلگت کے انچارج امداد حسین جعفری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے اے ٹی اے کی منظوری ملک بھر کے حق پرست عوام کی فتح ہے۔

اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے10سالہ جدوجہد کی وجہ سے آج قومی اسمبلی سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی منظوری ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کا قانون پہلے سے موجود ہوتا تو آج سانحہ پشاور جیسے واقعات رونما نہیں ہوتا۔اس قانون کی منظوری کے بعد ملک میں حقیقی معنوں میں نہ صرف امن قائم ہوگا بلکہ ترقی اور خوشحالی بھی آئے گی۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ متعلقہ قانون پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments