گلگت بلتستان: ٹرانسپورٹ کرایوں میں ۵فیصد کمی کا فیصلہ

transport

گلگت(پ۔ر) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے پیش نظر گلگت بلتستان میں تمام ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جمعرات کے روز ڈپٹی ڈائرکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کے زیر صدارات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا ایک اہم اجلاس ہواجسمیں گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ کے تمام صدور اور دیگر عہدیداران، ایس۔ پی ٹریفک پولیس میڈم طاہرہ ۔ ای ۔ٹی۔او ہیڈکوارٹرز ابوبکر صدیق خان، گلگت بلتستان انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد طے پایا کہ گلگت بلتستان بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5فیصد کمی کردی جائیگی جس کا باقاعدہ اطلاق آج ہی سے ہوگا جبکہ نوٹفیکشن پیر کے روز جاری کردیا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments