گلگت بلتستان

کراچی میں آپریشن سے بچنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کا گلگت بلتستان میں داخل ہوںے کا خدشہ

(مون شیرین) کراچی میں ٹارگٹ آپریسن کے باعث جرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلرزگلگت بلتستان میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ جس سے گلگت بلتستان میں قیام امن میں نقص پیدا ہونے کا خدشہ ہے سیکورٹی ادارے اور پولیس کو شاہراہ قراقرم پر چیکنگ کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ عوامی حلقوں نے خدشہ ظاہر کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے  ان جرائم پیشہ افراد کو گلگت بلتستان میں داخل ہونے سے نہیں روکا اور ان کے خلاف کاروائی نہیں کیا تو گلگت بلتستان کے حا لات بھی کراچی جیسے ہونگے۔ اطلاع کے مطابق اس وقت لیاری سے تعلق رکھنے والی ایک جوڑی  گلمت گوجال میں مقیم ہے مگر ہنزہ نگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button