تعلیم

نیشنل یوتھ اسمبلی کو ضلع گانگچھے میں بطور ماڈل پارلیمنٹ تسلیم کر لیا گیا

10930853_948165018529552_8082930809481000371_n

گا نگ چھے (نامہ نگار خصوصی) حکومت پاکستان سے تسلیم شدہ پاکستانی نو جوانوں کا ماڈل پالیمنٹ نیشنل یوتھ اسمبلی ضلع گا نگ چھے شاخ کا حکومتی سر پرستی میں قیام ضلع کی سطح پر قیام تشکیل یوتھ اسمبلی کے سالانہ بارہ مختلف اجلاس ضلع کونسل ہال گنگچھے میں انعقاد پذیر ہونگے جس میں دو سو کے قریب ممبران منتخب اسمبلی عالمی ، بین الاقوامی ، قومی، علاقائی اور نوجوانوں کے عمور پر ایک تدریسی پالیمانی فیصلے میں قابل عمل تجویز فراہم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار یوتھ پالیمنٹری افیر نیشنل یوتھ اسمبلی خان جونئیر شگری نے گا نگ چھے میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی حکومت پاکستان کے قوانین کے تحت ایک رجسٹریڈ ادارہ ہے جس کا بنیادی کام اہم مسائل کی نشاندہی او ر حکومت کو ان مسائل کے بارے میں آگاہ کر کے ان مسائل کے حل کے لئے پالیسیاں بنانا اور پھر ان پالیسیوں کو متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام اور ذمہ دار حکومتی نمائندوں سے بات چیت کر کے ان مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی ملک کے ایک سو بیس سے زائد اضلاع سے مستقبل کے رہنماؤں کے ایک بہتری کے لئے سیاست ، جمہوریت ، سماجی کام اور پالیمانی کام کے بارے میں جانے کا موقع فراہم کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کے نیشنل یوتھ اسمبلی کے سیشن کو ایک پولیٹیکل نرسری کے طور پر لتے ہیں یہاں صرف کاغذی کاروائی نہیں ہوتی بلک اس اپر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لئے سیشن 2015- 16 کا ممبر شپ کا جلد شروع کیا جائے گا نوجوانوں کو اسطرح کے پلیٹ فارم میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینا چاہئے اسطرح کے پلیٹ فارم میں شامل ہونے سے آپکو مختلف لوگوں سے ملنے کا تجربہ ہوتا ہے آپکے پالیمنٹ کس طرح سے کام کر رہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button