ن لیگ نے گلگت بلتستان کونسل فنڈزسےمن پسند افراد کو نوازا ، آغا شیخ بلال

گلگت(پ ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان علماء ونگ کے صدر آغا شیخ بلال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کونسل کی اسکمیں مخصوص جگہوں اور طبقات کیلئے تقسیم ہونا نیک شگون نہیں۔ وفاقی وزیر برجیس طاہر کی جانب سے ن لیگ کیلئے تین کروڑ روپے جاری کرنا الیکشن دھاندلی کا آغاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ کرپشن کا واویلا کرنے والے لیڈر آج خود کرپشن کے سربراہ بن چکے ہیں۔ انہو ں نے الزام لگایا کہ ن لیگ کے رہنما میرٹ اور انصاف کے بلندوبانگ دعوے کرتے تھے لیکن گلگت بلتستان کے کونسل کے فنڈز سے ترقیاتی اسکمیوں سےمن پسند افراد کو نوازا گیا ہے جو جی بی کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments