کھیلگلگت بلتستان

نیشنل یوتھ سکی کیمپ شمشال میں اختتام پذیر

NYS

گوجال( فرمان کریم) نیشنل یوتھ سکی کیمپ شمشال گوجال میں اختتام پذیر ہوا۔ مشہور کوہ پیماہ ثمینہ بیگ اور مرزہ علی کی طرف سے انعقاد کیا گیا اس 10روزہ سکی کیمپ میں پورے ملک سے 40 مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ بیرون ملک کے تربیت یافتہ ٹرنئیرز نےکیمپ میں کھلاڑیوں کو تربیت دیئے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مشہور کوہ پیماہ ثمینہ بیگ اور مراز علی تھے۔ اس پائلیٹ پراجیکٹ کوآغاخان رول سپورٹ پروگرام، سیرینا ہوٹل، قراقرم ایکسپڈیشن اور پاکستان یوتھ فیڈریشن نے مالی معاونت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ثمینہ بیگ نے کہا کہ کھلاڑی اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں۔ کھلاڑی دوسرے ملک جا کر پیار، امن ومحبت کا درس دیتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کھیل کے میدان میں آگے آئیں اور معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں۔ خواتین اسلامی اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرزہ علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے یوتھ میں بے پناہ صلاحیتں موجود ہیں۔ اگر گلگت بلتستان کے یوتھ کو موقع ملے تو پاکستان سے باہر بھی اپنے ملک، قوم اور خطے کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے یوتھ کے لئے مثبت سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں منشیات کے خاتمے کے لئے رول ادا کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button