کلاس فور ملازمین کی اپ گریڈیشن پر فوری عمل کیا جائے۔صدر آل کلاس فور ملازمین محمد قاسم خان
چترال (جہانزیب) آل کلاس فور ملازمین کی اپ گریڈیشن کا اعلان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دسمبر 2014کو کیا ہے۔تاہنوز اس کانوٹیفیکشن عمل میں نہیں آیا ہے۔یہ باتین کلاس فور ملازمین ضلع چترال کے صدر محمد قاسم نے اپنے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کیلئے سیکورٹی گارڈ رکھنے کا جو فیصلہ ہو ا ہے اس پر فوراً عمل در آمد کر کے محکمہ تعلیم کے کلاس فور ملازمین کو فوری طور پر ریلیف دیا جائے،آج کل محکمہ تعلیم کے کلاس فور ملازمین اٹھ گھنٹے کے بجائے 24گھنٹے ڈیوٹی دینے پر مجبور ہوئے ہیں۔اگر اس پر عملی جامہ نہیں پہنایا گیا تو 10فوری کے بعد کلاس فور ملازمین اٹھ گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کلاس فور ملازمین اور ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل کے تقریباً ایک لاکھ دس ہزار ملازمین کے اپ گریڈیشن کا اعلان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دسمبر 2014کو کیا ہے۔تا ہم اس پر عمل در آمد نہیں ہوا ہے۔مذکورہ ملازمین کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن صوبائی بجٹ سے پہلے یقینی بنائیں۔تا کہ عمر رسیدہ ملازمین بھی اپ گریڈیشن سے مستفید ہوسکیں۔