چترال

ناقص منصوبہ بندی ؛ لواری ٹنل کے دیر سائیڈ پر سینکڑوں مسافر پھنسے ہوئے ہی,/پشاور اڈہ والوں کے خلاف کاروائی ضروری

Lawari-Tunnel

چترال (بشیر حسین آزاد) پشاور اور اسلام آباد سے چترال آنیوالے سینکڑوں مسافر پچھلے بارہ گھنٹوں سے لواری ٹنل کے دیر سائیڈ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور اور اسلام آباد سے چترال آنیوالے تقریباً چالیس گاڑیوں میں سوار سینکڑوں مسافر لواری ٹنل کے دیر سائیڈ پر پھنسے ہوئے ہیں اور ابھی تک انہیں لواری ٹنل سے گزرنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔ لواری ٹنل کے قریب سے فو ن پر مسافروں نے بتایا کہ وہ جمعہ کی شام 6بجے پشاور کے مختلف اڈوں سے چترال کے لئے روانہ ہو گئے تھے ، پہلے انہیں دیر انتظامیہ نے قولنڈی کے مقام پر روکا جہاں پر مسافر جن میں خواتین ، بچوں اور ضعیف العمر افراد شامل ہیں، کئی گھنٹے شدید سردی میں کھلے آسمان تلے رہے تاہم بعد ازاں انہیں آگے جانے کی اجازت دی گئی اور وہ صبح 6:30بجے تک بیلنزئی میں انتظار کرتے رہے ۔ صبح سات بجے یہ تمام مسافر ٹنل کے پا س پہنچ چکے ہیں مگر آخری اطلاع آنے تک نہ ہی چترال کی طرف سے گاڑیوں کو جانے کی اجازت ملی تھی۔ ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پشاور میں موجود اڈے والوں نے مسافروں کو قصداً چترال کی طرف روانہ کیا جسکی وجہ سے مسافر در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لواری ٹنل کے حوالے سے شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور پشاور میں موجود اڈہ والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کیجائے جوکہ غلط بیانی کرتے ہوئے مسافروں کو مصیبت میں مبتلا کرتے ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اگر لواری ٹنل کے حوالے سے 10بجے تا 4بجے کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے تو پھر اس میں بھی لیت و لعل کرنا سراسر نا انصافی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button