موسم

چترال میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری جاری، نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی تین دن سے منقطع

images
چترال(بشیر حسین آزاد) 
چترال میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری جاری جبکہ لواری ٹاپ پر برف باری کی وجہ سے ٹاپ ہرقسم کی آمد ورفت کے لئے بند ہوگئی ہے۔لواری پر برف باری کی وجہ سے چترال کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی تین دن سے بند ہے چترال میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سلسلے میں واپڈا اہلکاروں سے معلومات کرنے پر بتایا گیا کہ نقص کاابھی تک پتہ نہیں لگایاجاسکا ہے اور موسم صاف ہونے کی صورت میں بجلی کی بحالی میں مزید دو دن لگینگے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے خرابی کے پہلے روز برف نرم تھا، دوسرے روز تیز ہوائیں چلی اور جبکہ تیسرے روز برف باری کی وجہ سے نقص کا پتہ نہیں لگایا جاسکا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button