جرائم

ایس ایچ او شگرکے ہمرا پولیس فورس کی جانب سے منشیات کے عادی لوگوں کیخلاف کاروائی

police

شگر(نامہ نگار) ایس ایچ او شگر اور شگر پولیس کی جانب سے منشیات کے عادی لوگوں کیخلاف کاروائی قابل تعریف ہے۔پولیس کو اس کا دائرہ کار کو بڑھانے اور اس گروپ کے بااثر افراد پر بھی ہاتھ اُٹھانے کی ضرورت ہیں۔جبکہ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور منشیات استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی بلاتفریق جاری رہنا چاہیئے ۔وحدت فاؤنڈیشن شگر کے صدر محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان اور ایس ایس پی سکردو کی کارکردگی اور منشیات کے خلاف اعلان جنگ قابل تحسین اور قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پولیس منشیات کے خلاف کھل کر ایکشن لے رہے ہیں جس سے پولیس پر عوام کا اعتماد مزید پختہ اور بڑھ گیا ہے۔ شگر سمیت پورے گلگت بلتستان میں منشیات کا استعمال روز بروز بڑھ رہا تھا جبکہ چھوٹے عمر کے سکول اور کالج کے لڑکے اور افراد کو اس لت کی جانب کھلم کھلا راغب کیا جارہا تھا۔جس سے یہاں کی معاشرے میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی تھی۔جو کہ ایک خوف ناک صورتحال کا سامنا تھا ۔ایس ایس پی سکردو کی جانب سے پولیس کو ان افراد کے خلاف کاروائی اور بھر ایکشن کے حکم کے بعدسے شگر پولیس ان افراد کے خلاف بھرپور ایکشن میں نظر آرہا ہے۔جو کہ جاری رہنا چاہیئے ساتھ ان بااثر افراد کیخلاف بھی پولیس کو ہاتھ اُٹھانے کی ضرورت ہیں جو کھلم کھلا شگر میں منشیات کا استعمال کررہے ہیں۔جو کہ پولیس کی علم میں ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button