گلگت بلتستان

گلگت، چیف الیکشن کمشنر کی آئی جی پولیس سے ملاقات، انتخابات دوران حفاظتی اقدامات سے متعلق گفتگو

_MG_0192

گلگت (پ ر) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سید طاہرعلی شاہ سے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے ملاقات کی ملاقات کے دوران گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے آئندہ الیکشن کے دوران حفاظتی انتظامات زیر بحث لائے گئے انسپکٹر جنرل پولیس نے چیف الیکشن کمشنر کو آئندہ الیکشن کے دوران گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کئے جانے والے فول پروف حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی پولیس سربراہ نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ آنے والے اسمبلی الیکشن کے دوران بھی امن و امان کی یہی خوشگوار فضاء قائم رہے تاکہ عوام الناس بلاخوف و خطر اور آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گلگت بلتستان پولیس الیکشن کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی چیف الیکشن کمشنر سید طاہر علی شاہ نے الیکشن کے دوران پولیس کی جانب سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button