سیاست

صاف شفاف انتخابات ہمارا اولین مقصد ہے،نومنتخب نگران وزراء

Bonji ministers welcome pic

گلگت (پریس ریلیز) نگران کابینہ عوام کے توقعات کے مطابق اقدامات کریگی، صاف شفاف انتخابات ہمارا اولین مقصد ہے، قلیل عرصے میں عوامی مایوسی کو دور کرنے کی کوشش کرینگے، ان خیالات کا اظہار نومنتخب نگران وزراء مشتاق احمد ایڈوکیٹ اور حاجی نعمت اللہ نے بونجی میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ ہمیں اگر کام کرنے دیا جائے تو بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ، عوام کی طرف سے جتنی محبت ملی ہے اسکی نظیر کہیں نہیں ملتی ، ہم عوام سے ہیں اور عوامی فلاح کیلئے کام کرینگے۔ اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی مولاناعبدالسمیع نے کہا کہ نومنتخب کابینہ قابل اور اہل افراد پر مشتمل ہے ، امید ہے اس کابینہ کے ثمرات بہت جلد عوام کو نظر آئنگے ، کابینہ سے اپیل ہیکہ گلگت کے امن کو بر قرار رکھنے اور امن و امان کو اپنی پہلی ترجیح پر رکھیں ، تقریب میں بونجی استور کے عمائدین کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button