چترال

لواری ٹنل دیر سائڈ پر مسافروں کے ساتھ ناروا سلوک جاری،40گاڑیوں کو کئی گھنٹے روکے رکھا گیا۔سلیم خان کی کوششوں سے اجازت مل گئی

salim khan

چترال(بشیر حسین آزاد) ہفتہ کے روز سہ پہر 4بجے دیر سائڈ ٹنل پر ٹائم پورا ہونے کے بہانے ٹنل انتظامیہ نے مسافروں کو سفر کرنے سے روکے رکھا۔ تقریباً 40گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو واپس جانے کو کہا گیا ۔مسافروں نے احتجاج کیا اور اس سلسلے میں سلیم خان ایم پی اے کو کال کرکے تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔سلیم خان کی کوششوں کی وجہ سے آخر کار ٹنل کے ذریعے مسافروں کو سفرکرنے کی اجازت مل گئی۔ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن ضلع چترال کے صدرڈاکٹر ضیا ء اللہ خان دیوان نے ایک اخباری بیان میں ایم پی اے سلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ40گاڑیوں پر مشتمل قافلہ 4بجے دیر سائڈ ٹنل پر پہنچے۔مگر ان کو ٹائم پورا ہونے کے بہانے اورٹنل میں کام ہونے کا کہہ کر واپس جانے کو کہا گیا مگر مسافر نہ مانے اوروہاں پر احتجاج شروع کیا بعد میں ایم پی اے سلیم خان سے رابطہ کیا گیا۔سلیم خان کی کوششوں کی وجہ سے مسافر وں کورات 8:30 بجے ٹنل سے گذرنے کی اجازت دی گئی۔ایم پی اے سلیم خان نے ہمارے نمائندے کو ٹیلی فون کے ذریعے بتایا کہ ٹنل کے دیرسائڈ ٹنل پر پھنسے ہوئے مسافروں نے ان سے جب رابطہ کیا تو اُنہوں اُسی وقت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیئرمین این ایچ اے اور دیگر اعلیٰ حکام سے رابط شروع کیا اور آخر کار مسافروں کو ٹنل پار کرنے کی اجازت مل گئی۔ اُنہوں نے کہا کہ بہت جلد وہ این ایچ اے چیئرمین سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کرکے لواری ٹنل کو ہفتے میں 3دن 24گھنٹے سفر کے لئے کھولنے کی بھر پور کوشش کرینگے تاکہ چترال،پشاور اور دیگرجگہوں سے آنے جانے والے مسافر وں کے مشکلات میں کمی ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button