خبریں

جنرل (ر) امجد شعیب گلگت بلتستان کے باسیوں‌سے معافی مانگے،ورنہ سڑکوں‌پر احتجاج کریں گے، اپوزیشن لیڈر

گلگت(پریس ریلیز)گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع خان نے نجی ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں لفٹینٹ جنرل (ر) امجد شعیب اور میزبان کیجانب سے گلگت بلتستان خاص طور پر اہلیان بلتستان پر لگائے جانے والے سنگین الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنی متنازعہ حیثیت کے باوجود پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اور ایک سابق آرمی آفیسر کی طرف سے بغیر کسی ثبوت کے بیرون ملک خاص طور پر خلیجی ممالک میں کام کرنے والے بلتستان کے ورکرز پر بہتان قابل افسوس ناک پہلو ہے۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ امجد شعیب کے پاس کسی بھی قسم کا ثبوت موجود ہے تو ہو میڈیا پر لائیں اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں اہلیان بلتستان سے معافی مانگیں ورنہ بطور اپوزیش لیڈر ہم اُن کے خلاف عوام کو سڑکوں پر نکالنے پر مجبور ہونگے، اُنکا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان جن افراد کو گلگت بلتستان کے مسائل اور حالات کا ذرا بھر بھی علم نہیں وہ میڈیا پر بیٹھ کر گلگت بلتستان کے اوپر تجزیات دے رہے ہوتے ہیںلہذا گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی بھی پروگرام کرنے سے پہلے گلگت بلتستان سے کسی مقامی تجزیہ نگار ،سیاست دان یا صحافی کی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔ اُنکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان جیسے اہم خطے پر لاعلم علم لوگوں سے تجزیہ لینے سے گلگت بلتستان پر پاکستان کے موقف کو نقصان پہنچے گا اور گلگت بلتستان کے عوام میں پاکستانی میڈیا کے خلاف نفرت بھی پیدا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا گلگت بلتستان شہیدوں کی سرزمین ہے اور پاکستان کیلئے ہماری قربانیوں کے عوض حقوق دینے کے بجائے حقوق مانگنے کی جرم میں غیرمنطقی قسم کے الزامات لگا کر عوام کو مشتعل کیا جارہا ہے جس سے ملک کو نقصان ہوگا اور پاکستان دشمن عناصر فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔ کپٹن شفیع خان نے اینکرز پرسن کی طرف سے گلگت بلتستان کو آغا خان سٹیٹ بنانے کی دعوے کو بھی جھوٹ کا پلندہ اور من گھرٹ قرار دیتے ہوئے اس بیان کو گلگت بلتستان میں بین المسالک دوریاں پیدا کرنے کی سازش قرار دیا ہے اُنہوں نے کہا ہے کہ آغا خان فاونڈیشن کا گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی میں ایک کلیدی کردار رہا ہے جسے ہم نے پہلے بھی سراہا ہے اور مستقبل میں بھی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ اُنہوں نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ نجی ٹیلی ویژن کے اُس پروگرام میں گلگت بلتستان کے اورسیز ووکور جو اس خطے کی معیشت کا ایک بہترین سہارا ہے،پر لگانے جانے والے الزامات کی تحقیق کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button