کھیل
دوسرا آل کراچی بلتی فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل نیو بلتستان یونائیٹڈ نے اپنے نام کیا

کراچی (نمائندہ خصوصی) دوسرا آل کراچی بلتی فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل نیو بلتستان یونائیٹڈ نے اپنے نام کیا – اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیو بلتستان یونائیٹڈ ایف سی نے شاہین ایف سی کو پینلٹی ککس پہ شکست دی -میچ کے مہمان خصوصی قومی ٹیم کے سابق ڈیفنڈرناصر بھائی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے-ٹورنامنٹ میں کراچی بھر سے کل ١٤ ٹیموں نے حصّہ لیا تھا -یاد رہے ہفتہ پہلے شہداے گیاری کے نام سے منسوب ٹورنامنٹ بھی نیو بلتستان یونائیٹڈ اپنے نام کر چکی ہے.