صحت

تحصیل یاسین میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت سُدھر رہی ہے

یاسین (معراج علی عباسی ) محکمہ صحت غذر نے تحصیل یاسین میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت سدھارلی محکمے کے جانب سے یاسین میں صحت کے حوالے سے ہونے والی کوششوں کے بدولت عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں صحت کے بہترسہولیات ملنا شروغ ہوگئیں ہیں ۔ محکمہ صحت غذر نے سول ہسپتا ل طاوس میں تین میڈیکل آفیسرزکے ساتھ ساتھ ہسپتال کے ڈینٹل یونٹ ،ایکسرئے بلاک ، لیبارٹری ،ای سی جی یونٹ کو مکمل طور پر فنگشنل کرکے عوام کے لیے علاج کے سلسلے میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کا عمل شروغ کیا ہے ۔ سول ہسپتال طاوس میں میڈیکل آفیسران کے تعیناتی کے علاوہ ہسپتال کے ایم سی ایچ سینٹر،ای پی آئی سینٹر کے علاوہ مناسب تعداد میں پیرامیڈیکل سٹاف اور ادویات بھی دستیاب ہے ۔یاسین کے عوامی حلقوں نے گزشتہ کئی سالوں سے بھوٹ بنگلے کی منظرپیش کرنے والی سو ل ہسپتال طاوس کو مینڈریٹ کے مطابق چلاکرعوام کے لیے کارآمد بنانے پر محکمہ صحت غذر کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔محکمہ صحت غذر کے جانب سے سول ہسپتال طاوس کے علاوہ یاسین میں موجود دیگر اے کلاس ،بی کلاس اور سی کلاس ڈسپنسریوں میں بھی سٹاف اور ادویات مناسب مقدار میں موجود ہے جو کہ محکمہ صحت غذر کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button