سیاست

تنازعہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا، جمعیت علماء اسلام

Kashmir

گلگت (پریس ریلیز) ریاستی دہشت گرد اور لاکھوں انسانوں کے قاتل بھارت تنازعہ کشمیر حل کئے بغیر سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا،امریکی حمایت انسانیت کے نام پربد ترین دھبہ ہے۔ جبکہ دنیا شاہد ہے کہ بھارت کے موجودہ وزیر اعظم کو بین الاقوامی طور پر دہشت گرد تسلیم کرچکا ہے۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے بارے میں دوغلی پالیسی کا مظاہر ہ کر رہی ہے۔انسانی حقوق کے نام نہاد علم برداروں کو کشمیر میں بھارت کے مظالم کیوں نظرنہیں آتے۔وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

ان خیالات کا اظہار امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع گلگت منہاج الدین ،سینئر نائب امیر مولانا نثار احمد اور سیکریٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ سراجی نے یوم یکجہتی کشمیر اور یوم تجدید عہد کے حوالے سے مرکزی سیکریٹریٹ JUIگلگت سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیروں کے مرضی کے برعکس مسئلہ کا مسلط کردہ کوئی حل قوم قبول نہیں کریں گی۔بھارت ریاستی دہشت گردی،ظلم و ستم سے کشمیروں کو زیادہ عرصہ غلام نہیں رکھ سکتا۔کشمیریوں آزادی کی منزل دور نہیں کشمیری پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ پاکستان کیلئے بھی موت اور زندگی کا مسئلہ ہے ۔بابائے قوم قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کا شہ رگ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کیا جائے حکومت واضح طور پر دنیا کو بتا دے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ کوئی دوستانہ تعلقات قائم نہیں ہوسکتے ہیں۔مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہوسکتا۔بھارت کشمیر میں بد ترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔اقوام متحدہ اور دیگر انصاف پسند اقوام دوغلی پالیسی اور منافقت پر مبنی پالیس ترک کریں۔یہ سوال عالمی ضمیر کو جنجوڑنے کے لئے کافی ہے۔سوڈان ،سکارٹ لینڈ اور امریکہ کے ریاستوں میں ریفرینڈم ہو سکتے ہیں تو کشمیر میں کیوں نہیں ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران انسانیت کے دشمن احمد آباد اور کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارت سے تجارت کے لئے بے تاب ہے۔کشمیر جیسے شہ رگ سے اب تک سرخ لہو کے دہارے بہہ رہی ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کسی صورت کشمیر کا سودا نہیں کرنے دے گی۔

انہوں نے قائد ملت اسلامیہ چیئرمین کشمیر کمیٹی اور امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کے گراں قدر خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے ان کے کارنامے قابل تحسین اور قابل تقلید ہیں ان کی کاوشیں سنہری حروف میں لکھنے کے قابل ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button