نگران حکومت تین مہینے کے لئے بنی ہے، انتخابات صاف و شفاف طریقے سے کروانا ہے: فدا زیدی
گانچھے ( محمد علی عالم ) گلگت بلتستان کے نگران صوبائی وزیر فداحسین زیدی نے کہا کہ نگران حکومت تین مہینے کے لئے بنی ہے اس میں نگران حکومت نے گلگت بلتستان کی عام انتخابات کو صاف و شفاف طریقے سے کرانا ہے اس کے لئے ہم کسی قسم کی کوتاہی کئے بغیر صاف و شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے اس کے علاوہ اس مختصر مدت میں علاقے میں امن اور اتحاد کی قیام کے لئے کام کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے پسندکی امیدوار کو ووٹ دیں مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ اسمبلی عوام کی قسمت بدلنے کی جگہ ہے اس لئے عوام قابل اور لائق لوگوں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں ۔ انہوں نے یہ بات نگران وزیر بنے کے بعدحلقے میں پہنچنے پر عوام کی استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی پہلی اجلاس میں علاقے سے نے روز گاری کی خاتمے کے لئے میرٹ پر سرکاری محکموں میں بھرتیا ں کریں گے ۔ میر ٹ پر کسی قسم کی سمجھوتا نہیں کریں میرٹ کی پامالی ہم ہرگز براشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو دوسرے کی حق پر ڈاکا ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے اس کے علاوہ ہم نے محکمہ ایجوکیشن میں معذور افراد کے لئے دس فی صد کا خصوصی کوٹہ رکھا ہے میرٹ کی بالادستی کے لئے ہم چیف سیکرٹری کو بھی کہا ہے کہ وہ اپنے سیکرٹریز کو ہدایت کریں۔ جو بھی کام ہو گا صرف میرٹ پر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیسٹ انٹریو میں سفارش کی شکایت ملے گا اس کو ہم منسوخ کریں گے۔