متفرق

زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز اور غیر معیاری اشیا بیچنے والے دکانداروں کے خلاف مجسٹریٹ اشکومن نے مہم شروع کردی

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ مجسڑیٹ اشکومن نے اوورچارجنگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف مہم شروع کردی،گاڑیوں میں کرایہ نامہ چسپاں کرنے کی ہدایت،بغیر ہیلمٹ اور لائسنس کے موٹر سواروں کا چالان،تحصیلدار اشکومن خالدانور نے چٹورکھنڈ بازار میں ناقص اور زائدالمیعاد اشیائے خوردنی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کے بعد ٹریفک کا نظام درست کرنے کی ٹھان لی ۔اس سلسلے میں گلگت اور گاہکوچ جانے اورآنے والے ڈرائیوروں کو کرایہ نامہ گاڑیوں میں چسپاں کرنے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیاہے نیز بغیر ہیلمٹ اور لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کا موقع پر چالان کرکے جرمانہ کیا گیا ۔عوام علاقہ نے مذکورہ بالا کارروائیوں پر اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن اور تحصیلدار اشکومن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button