تعلیم

آئی ایس او کے زیر اہتمام ہونے والے امتحان سے قبل امتحان کے نتائج کا اعلان ٨ فروری کو کیا جائیگا

گلگت( پ ر) اما میہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ہونے والے جماعت نہم و دہم کے امتحان سے پہلے امتحان کی نتائج کا اعلان 8فروری بروز اتوارکو ہو گا۔ نتائج کے اعلان کے حوالے سے ایک اہم و پر وقار پروگرام المصطفیٰ پبلک سکول و کالج میں منعقد ہو گا جس میں مختلف شعبے خصوصا شعبہ تعلیم سے منسلک اہم زمہ داران شرکت کریں گے۔ اس امتحان سے پہلے امتحان میں پہلے 3 ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کو کمپیوٹراور نہم و دہم کے ٹاپ10 پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈ اور دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔نتائج کے اعلان کے حوالے سے تمام طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔اس حوالے سے سکریڑی ایجوکیشن آئی ایس او گلگت باسط علی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او گلگت گزشتہ کئی سالوں سے جماعت نہم ودہم کے طلبہ و طالبات کے لئے امتحان سے پہلے امتحان منعقد کرتی چلی آرہی ہے۔ اس امتحان کا مقصد طلبہ و طالبات کے درمیان مقابلے کا رجحان پید ا کرنا ہے تاکہ وہ اس دور جدید میں کسی سے پیچھے نہ رہ سکے ۔اس سال امتحان سے پہلے امتحان میں 600سے زائد طلبہ و طلبات نے حصہ لیا۔ ان طلبہ و طالبات کے سہولیات کے لئے اس سال 7امتحانی سنٹرز قائم کیا گیا تھا ۔ گلگت میں 3دنیور میں1، نومل میں 1، نگر میں1اور ہنزہ میں 1سنٹر قائم کیا گیا تھا۔ آئی ایس او بلا رنگ و نسل اور تمام تر مسلکی و مذہبی تعصبات سے بلاتر ہو کر یہ امتحان منعقد کرتا ہے اور گلگت بلتستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے طلبہ و طا لبات ہر سال بھر پور انداز میں حصہ لیتے ہیں۔ آئندہ سال سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button