جمعیت علمائے اسلام آنے والی الیکشن میں سب کو حیران کر دے گی, سیکریٹری اطلاعات جمعیت علمائے اسلام گلگت
(پریس ریلیز)۔گزشتہ دور حکومت میں JUI کی اصولوں پر مبنی سیاست اور اعلی کرکردگی کی بنیاد پر عوام کا اعتماد بڑھ گیا ۔مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی شمولیت JUIپر عوام کے بے پناہ اعتماد کا مظہر ہے۔JUIملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی بھر پور طور پر منظم ہوکر اُبھر رہی ہے۔عوام کی خاموش اکثریت جمعیت کا سرمایہ ہے۔اب عوام کی نظریں صرف جمعیت علمائے اسلام پر لگی ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمعیت علمائے اسلام گلگت رحمت اللہ سراجی نے JUIکے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پرچم نبویﷺ تھامے اسلام کی سربلندی ،خدا کی زمین پر خداکا نظام نافذ کرنے ،مساجد و مدارس کی تحفظ و بقا کی جنگ لڑنے اور پاکستان کی سا لمیت و استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔کیونکہ JUI ایک عالمگیر تحریک کا نام ہے اور رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔جمعیت کے ہوتے ہوئے کوئی شخص یا پارٹی ملک میں غیر اسلامی اور غیر آئینی ایجنڈے کی تکمیل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا حلقہ نمبر 1 شیکیوٹ کے جید علمائے کرام شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ ،مولانا نسیم احمد ،مولانا عالم زیب خان اور دیگر علمائے کرام کا مولانا عطاللہ شہاب کی حمایت کو خوش آئند ہے۔اس سے JUI کی حلقہ نمبر1 میں پوزیشن مذید مستحکم ہوجائے گی۔دریں اثناء جمعیت علمائے اسلام گلگت کے سیکریٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ سراجی کے ایک اعلامیے کے مطابق امیرJUIگلگت منہاج الدین نے JUI گلگت کے مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس مورخہ8 فروری2015 بروز اتوار بوقت صبح ساڑھے10 بجے مرکزی دفتر JUI گلگت میں طلب کیا ہے۔جس میں اہم تنظیمی امور پر مشاورت ،آنے والے الیکشن کے بارے میں غور خوص اور15 فروری کو ہونے والے مجلس عمومی(جنرل کونسل)کے اہم اجلاس کیلئے ایجنڈے کی منظوری لی جائے گی۔مجلس شوریٰ کے تمام اراکین پابندی وقت کے ساتھ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔یاد رہے اجلاس وقت مقررہ پر شروع ہوگا۔تمام اراکین عدم شرکت پر جواب دہ ہونگے۔