پی ٹی وی ری براڈ کاسٹ سینٹر شگر میں مشینوں کو زنگ لگ رہا ہے
شگر(عابد شگری) کڑوروں لاگت سے تیار PTVسٹیشن میں مشینری زنگ آلود ہونے لگا لیکن شگر کی عوام اس سے فیضیاب ہونے اور ورلڈ کپ میچز دیکھنے سے محروم ۔تفصیلات کیمطابق کڑوروں روپے کی لاگت سے کئی سالوں بعد تیار ہونے والے پی ٹی وی کا شگر میں ری براڈکاسٹنگ سٹیشن جو پچھلے دو سال پہلے مکمل ہوگیا تھا اور آزمائشی طور پر چار گھنٹوں کی نشریات براڈ کاسٹ کی جارہی تھی جس پر شگر کے دس یونین کونسلوں کی عوام نے دھرا دھر ٹی وی اور انٹینا لانا شروع کردیا تھا۔ لیکن لوگوں کی آس کو اس وقت شدید ٹھیس پہنچا جب پچھلے سال بجلی کی بحراں کا بہانہ اور نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس سٹیشن سے ری براڈ کاسٹنگ نشریات کو روک کرسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے ۔اس کے بعد سے سٹیشن چند چوکیداروں کی رحم کرم پر چھوڑ کر انجینئرز اور دیگر حکام منظر عام سے غائب اپنے اپنے گھروں میں عیاشیوں کی مزہ لوٹنے میں مصروف ہے۔جبکہ عوام ورلڈ کپ کی میچز دیکھنے سے قاصر ہیں۔پی ٹی وی کے مقامی حکام کے مطابق اس سٹیشن میں تمام مشینری مکمل طور پر انسٹال اورتیار ہے بس صرف بٹن دبا کر آن کرنے کی دیر ہے اورحکام بالا کی جانب سے اجازت کی منتظر ہیں۔جوں ہی اجازت مل جائے اسی وقت سٹیشن سے ری براڈ کاسٹنگ کا عمل شروع ہوجائے گا۔لوگوں نے ایم ڈی پی ٹی وی اور وزیر اطلاعات سے مطالبہ کیا ہے کہ ولڈ کپ کی میچز دیکھنے کیلئے پی ٹی وی شگر کی ری براڈ کاسٹنگ سٹیشن سے ورلڈ کپ میچز کی براہ راست نشریات شروع کی جائے۔ورنہ شگر کی عوام پی ٹی وی سٹیشن کا کبھی افتتاح ہونے نہیں دینگے۔