خبریں

صحافیوں‌نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور ایف ڈبلیو او ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا

اسلام آباد (دردانہ شیر سے) گلگت بلتستان, آزاد کشمیر اور ہزارہ کے صحافیوں نےنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا. نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹنٹ جنرل ماجد نے وفد کا استقبال کیا جبکہ ڈی جی ایف ڈبلیو او نے بھی صحافیوں کی وفد کو خوش آمدید کیا. نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں وفد کو پاک چین اقتصادی راہداری پر بریفنگ دی گئی. بریفنگ میں مذکورہ راہداری کی اہمیت و افادیت کے علاوہ درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی. بریفنگ میں یہ بہت حد تک واضح ہوئی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دفاعی اعتبار سے بھی ناگزیر ہے.ملک دشمن طاقتیں سی پیک کے حوالے سے عوام میں جس نوعیت کی بے چینی اور اضطراب پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ محض دشمن کے ناپاک عزائم ہیں جس سے حقائق کا دور تک کوئی تعلق نہیں ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا. بریفنگ میں یہ بات بھی سامنے آئی160 خنجراب اور گوادر کا راستہ انتہائی آسان اور مختصر ہے. اس راستے سے مہینوں کا فاصلہ دنوں میں دنوں کا فاصلہ گهنٹوں میں بدل جائے گا. پاکستان کیلئے یہ منصوبہ مستقبل کے معاشی تعین میں مددگار ہوگا. اس منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے وہ ملک دشمن طاقتیں کام کر رہی ہیں جو چین اور پاکستان کی دشمن ہیں. عوام میں منفی بیانیہ تشکیل دینے کیلئے یہ طاقتیں مختلف شکلوں میں کام کر رہی ہیں. بریفنگ میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ چین کے ساتھ پاکستان کے گہرے رشتے ہیں اور سی پیک دونوں ممالک کے مفادات کی تحفظ کرتا ہے. اس موقع پر صدر این ڈی یو لیفٹینٹ جنرل ماجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا سر باقی علاقے دهڑ کی حیثیت رکھتے ہیں. وہاں کی عوام ملک سے بے پناہ محبت رکھتی ہے. انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں اور اللہ نے اس خطے کو بے پناہ حسن سے مالامال کیا ہے. سی پیک کے ذریعے جو بھی مراعات اور ثمرات ملیں گے پہلا حق گلگت بلتستان کا ہے. انہوں نے کہا فوج کے زیر اہتمام اس طرح کے مذید دورے کرائے جائیں.160 انہوں نے واضح کیا کہ آج کی جنگ تلوار کی نہیں بلکہ قلم کی ہے اور اس حوالے سے ایک صحافی کی ذمہ داریاں بڑهہ جاتی ہیں کہ وہ دشمن کے ایجنڈہ اور دشمن کی سازشوں اور منفی پراپیگنڈوں کو اپنے قلم کے ذریعے بے نقاب اور ناکام کریں.160 این ڈی یو کے وزٹ کے بعد گلگت بلتستان160 کشمیر اورہزارہ کے صحافیوں کے وفد نے ہیڈ کوارٹر ایف ڈبلیو او کا دورہ کیا جہاں پر ایف ڈبلیو او کی تاریخ ‘ کام اور فعالیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی. ڈی جی ایف ڈبلیو او نے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان کے صحافیوں کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان میں ایف ڈبلیو او کے تحت رواں منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہوں گے. انہوں نے کہا کہ جگلوٹ سکردو روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے اور کام کی معیار پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا ہےاور یہ اہم منصوبے کو بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button