غیر مقامی گورنر کی تعیناتی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین سراپا احتجاج، گو برجیس گو کے نعرے

IMG_9408
گلگت (فرمان کریم) غیر مقامی گورنر کی تعنیاتی کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنما وکارکن نے بے نظیر چوک راجہ بازار میں ٹائر جلا کر احتجاج کیا، جیالوں نے ہاتھ میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر غیر مقامی گورنر کی تعنیاتی کے خلاف نعرے درج تھے۔ کارکنوں نے گو نواز گو اور گوبرجیس گو کے نعرے لگائے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکرٹیری پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان آفتاب حیدر، امجد حسین ایڈووکیٹ، محمد نصیر خان، محمد ایو ب اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 15لاکھ گلگت بلتستان کے عوام کی توہین کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) ڈکیٹر کی پیداوار ہے۔ مسلم لیگ(ن) نے گلگت بلتستان کے عوام سے مخلص نہیں ہے۔ گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ موجود ہے ۔ لیکن مسلم لیگ(ن) گلگت بلتستان کے اختیارت کو کشمیر افیئر میں منتقل کرنا چاہتے ہیں جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ ابھی تو احتجاج کی شروعات ہے اگر وفاق نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو پورے گلگت بلتستان کو جام کرینگے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments