صحت

گلگت بلتستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

3

گلگت( فرمان کریم) گلگت بلتستان مین تین روزہ پولیو مہم کا آغا ز ہوا۔نگران وزیر صحت بشارت اللہ اور سکرٹیر ی صحت رسیش علی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس پولیو مہم میں گلگت بلتستان میں دو لاکھ پندرہ ہزار چھ سو ستاسٹھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نگران وزیر بشارت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے تما م وسائل بروئے کار لائیں گے۔ یہ خوش آیندہ بات ہے کہ گزشتہ دو سال سے گلگت بلتستان پولیو فری زون قرار دیا گیا ہے۔ اور امید ہے کہ آیندہ بھی گلگت بلتستان کو پولیو فری کو برقرار رکھنے کے لئے محکمہ صحت اپنے کردار ادا کرینگے۔ یہ محکمہ صحت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ گزشتی دو سال سے گلگت بلتستان میں کوئی بھی کیسنر سامنے نہیں آیا ہے پولیو کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں۔ سکرٹیری صحت رشیدعلی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے افرادی قوت درکار ہے اس لئے ہمیں نے وفاق سے سو ویکسینٹر کے لئے ملازمت اور ان کے لئے موٹر سائیکل کے لئے درخواست دی ہے امید ہے کہ وفاق ہماری درخواست پر عمل کرکے ہماری مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وصوبائی پروگرام مینجر ای پی آئی ڈاکٹر محمد اقبال نے وزیر صحت کو بر یفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے دواخلی راستوں54ٹرانزٹ کمپ لگائے گئے ہیں جہاں گلگت بلتستان میں داخل ہونے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پالئے جائیں گے۔994 موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلا ئیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button