صحت

121 کمیونٹی مڈوائف گلگت بلتستان بھر میں‌کام کر رہے ہیں، ڈائریکٹر ایم این سی ایچ

گلگت: ڈاٸریکٹر ایم این سی ایچ پروگرام گلگت بلتستان نے کہا ہے پورے گلگت بلتستان میں 121 کمیونٹی مڈوائف زچہ و بچہ کی صحت یقینی بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ اعداد وشمار میڈیکل سامان کی حوالگی کے لئے منعقدہ ایک تقریب کے دوران بیان کئے۔

تقریب کے دوران  ایڈیشنل سیکریٹری ہلتھ اعظم خان، ڈاٸریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اقبال رسول اور سٹور آفیسر ایم این سی ایچ پروگرم  بھی موجود تھے۔ اس دوران ڈائریکٹر ایم این سی ایچ نے  بےبی کاٹ ، ڈیلیوری ٹیبل، الٹراساٶنڈ مشین اور کیمسٹری اینالاٸزر سمیت لاکھوں مالیت کا سامان سٹی ہسپتال اور شہید سیف الرحمان ہسپتال گلگت کے لئےڈاکٹر اقبال عزیز کے حوالے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم این سی ایچ پروگرام گلگت کی جانب سے سالانہ کروڈوں روپے مالیت کی ادویات گلگت بلتستان کی ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو دی جاتی ہیں۔ یہ ادارہ گلگت بلتستان کے دوردراز کے علاقوں میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے گزشتہ بارہ سالوں سے اپنی خدمات سرانجام دےرہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button