معیشت

گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے انتخابات کالعدم قراردیے گئے ہیں، نیا شیڈول جاری کرنے کا حکم

گلگت(پریس ریلیز) ڈائریکٹر آف ٹریڈ آرگنائزیشن آف پاکستان اسلام آباد نے گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کی انتخابات کو کالعدم قرار دیکر ایک ہفتے کے اندر نئے الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا ۔ڈائریکٹر جنرل آف ٹریڈ چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان کے ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران انجینئر حسین علی ،ناصر حسین راکی ،طاہر محمود ،ممبران اسماعیل ودیگر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کی انتخابات کا کالعدم قرار دیکر ایک ہفتے کے اندر انتخابی شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے قبل کی کابینہ میں اپنی ذاتی دفتر سمجھ کر قبضہ جما کر بیٹھے تھے جس سے گلگت بلتستان کی ترقی کا ضامن چیمبر آف کامرس تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔سیکریٹری یورانی کمیٹی کا اجلاس بلا کر الیکشن شیڈول کی منظوری اور نئی شیڈول کا اعلان کریں ۔چیمبر آف کامرس کی سابق کابینہ کے تمام ممبران پر الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر چیمبر آف کامرس کو غیر قانونی طریقے سے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی تو بذریعہ درخواست چیف سیکریٹری ہوم سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں الیکشن کروائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ چیمبر آف کامرس کی ممبر شپ دینو نہ کروانے والوں کی ممبر شپ ختم ہو ئی ہے و ہ آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button