صحت

گلگت بلتستان کے سب سے بڑے ہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے، بجٹ ناکافی ہے، نگران وزیر صحت کو بریفنگ

pic2

گلگت( فرمان کریم) نگران وزیر صحت بشارت اللہ نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت کا تفصیلی دورہ کیا۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اکبر حسین نے نگران وزیر صحت کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگران وزیر صحت نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو درپیش مسائل حل کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ یہ گلگت بلتستان کا واحد ہسپتال ہے جہاں تمام اضلاع کے مریض اپنے علاج معالجے کے لئے آتے ہیں۔ اگر گلگت بلتستان کے تمام ڈی ایچ کیو میں سہولیت موجود ہوتے تو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر مریضوں کا بوجھ 50 فی صد تک ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ مریضوں کو فراہم کرنے والی ادویات کی معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ادویات کے ٹینڈر کے نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مریضوں کو معیاری ادویات وقت پر فراہم ہو۔ ہسپتال کے دوسرے معاملات میں تھوڑی بہت سمجھوتہ ہو سکتا ہے لیکن ادویات میں کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کرینگے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ ہم غیر سیاسی لوگ ہیں جب تک ہماری مدت ہے تب تک ہسپتال میں سہولیت فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے انتظامیہ کو کسی چیز کی ضرورت ہو تو مکمل تعاون کے لئے تیار ہوں۔

ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر اکبر حسین نے نگران وزیر صحت کو ہسپتال میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی شدید کمی ہے۔ رات کے وقت صرف دو ڈاکٹر ایک مرد اور ایک خاتون ڈاکٹر تعنیات ہیں جو کہ ناکافی ہے ۔ ڈی ایچ کیو کے چھوٹے سٹاف بھی گلگت کے دیگر ہسپتالوں میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ ڈی ایچ کیو میں نرسنگ سٹاف کی شدید کمی ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ ڈی ایچ کیو میں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جبکہ بجٹ بہت کم ہے ایک سال کا بجٹ صرف چار ماہ تک چلتا ہے ۔ یہاں پر مریضوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button