گلگت بلتستان

ایسے شخص کو گورنر بنایا گیا ہے جو گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ ہی نہیں سمجھتا، سید ناصر عباس شیرازی رہنما ایم ڈبلیو ایم

Photograph (press conference)

گلگت(ریاض علی سے) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکریڑی سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان انتظامیہ، نگران حکومت اورغیر مقامی اسٹیبلشمنٹ کے زریعے انتخابات میں دھاندلی کرنے کے مکمل انتظامات کر لئے ہیں ۔ نواز حکومت نے ایسے فرد کو گورنر بنایا جو گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ ہی نہیں سمجھتا ہے اور اس نے اس سے پہلے اپنے مختلف بیانات میں گلگت بلتستان کو متنازعہ علاقہ قرار دیا ہے ایسا شخص گلگت بلتستان سے کیسے مخلص ہو سکتا ہے۔ برجیس طاہر نے گلگت بلتستان کو پارٹ ٹائم نوکری بنایا دیا ہے اور وہ گلگت بلتستان کے عوام پر احسان کرتے ہوئے وہ ہفتے میں 2 دن گلگت بلتستان کے عوام کو دینگے۔ گلگت میں مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی سکریڑیٹ میں صوبائی زمہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے ہر وزیر کو 2 حلقے سونپ دی ہے کہ وہ ان حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے لئے کمپین چلائے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان میں 70فی صد حکومتی عہدوں پر غیر مقامی افرادکو قابض کرا دیا ہے۔ جبکہ مقامی افیسران کی تزلیل کی جارہی ہے۔ جس گورنر کو علاقے میں موجود معدنی ذخائر کے بارے میں علم نہ ہوں ایسے فرد گو رنر رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہ گیا ہے۔ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں نوآبادیاتی نظام کو متعارف کرانے کی کو شش کر رہی ہے نگران حکومت ، چیف الیکشن کمشنر مکمل طور پر جانبدار ہو چکے ہیں ایسے میں ان کی نگرانی میں الیکشن بڑی معنی خیز ہے۔مسلم لیگ ن اسٹیبلشمنٹ کو خرید نے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کے زریعے الیکشن کو ہائی جیک کر لیں۔ مسلم لیگ نواز نے پنجاب میں نجم سیٹھی کی طرح گلگت بلتستان میں غیر مقامی گورنر، نگران وزیر اعلیٰ، وزراء اور چیف الیکشن کمشنر کے زریعے انتخابات کو پنچر لگانے کی بھر پور تیاری کی ہے ۔ ن لیگ کی عوام دشمن تمام پالیسیوں کو عوام کے ساتھ مل کر ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ ایک ہفتے کے اندر گلگت بلتستان کے پندرہ حلقوں سے امیدواروں سے درخواستیں وصول شروع کی جائے گی اور ہر حلقے سے بے داغ امیدوار کو سامنا لایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں سیاسی فرعونوں کو مزہ چکھائے گی۔ہم نے مکتب تشیع کو پاکستان میں سیاسی شناخت عطا کی ہے اور یہ مکتب ایک سیاسی طاقت بن چکی ہے جس میں اتنی طاقت ہے کہ وہ کسی بھی ظالم حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرسکتی ہے۔گلگت بلتستان کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس خطے کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت کسی جماعت کو ہرگز اجازت نہیں دے گی کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کا استحصال کرسکیں، 68 سالوں سے باری باری اقتدار کے مزے لوٹنے والی جماعتوں نے اس خطے کے عوام کا سیاسی، معاشی اور اقتصادی استحصال کیا ہوا ہے جس سے آزاد ہونے کا واحد راستہ ان باریاں بدلنے والی جماعتوں کے سیاسی فرعونوں کو دریائے سندھ کی تند و تیز لہروں میں بہاکر ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران جھوٹ اور مکاری کو بے نقاب کرکے اقتدار پر قبضے کے خواب کو چکنا چور کردیں گے اور سیاست میں بھرپور حصہ لیکر غاصبوں سے سیاسی مورچہ چھین لیں گے۔گلگت بلتستان میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہونے کے باوجود یہاں عوام کو دن میں صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کرنا اس خطے کے وسائل اور عوام دونوں کی تذلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت گلگت بلتستان کے وسائل کو بروئے کار لاکرخطے کو وفاق سے کچھ لینے کی بجائے کچھ دینے کی پوزیشن میں لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اس خطے پر کوئی احسان نہیں بلکہ گلگت بلتستان کا پاکستان پر احسان ہے ،گلگت بلتستان کے صاف و شفاف پانی سے پورا پاکستان سیراب ہورہا ہے ۔گلگت بلتستان کے عوام کسی کے زیرخرید غلام نہیں،یہ خطہ قومی ہیروز کی سرزمین ہے ،خطے کے عوام پاکستان کی محبت میں اس کی سرحدوں کی حفاظت میں مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ ایک نگران وزیر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جانی کی اگر کسی جماعت کی تیاری نہیں تو وہ مسلم لیگ کی جماعت ہے اگر ان میں ہمت ہے کل سے انتخابی شیڈول کا اعلان کریں ،مجلس وحدت ہر حلقے میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی اور الیکشن میں تاخیر کا باعث نواز لیگ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button