وادی یاسین میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر، سوشل میڈیا پر بھی معرکہ جاری

وادی یاسین میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر، سوشل میڈیا پر بھی معرکہ جاری

14 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (نعیم انور) الیکشن قریب آتے ہی یا سین کے مختلف سیا سی شخصیات گلگت میں متحرک ہو گئے ،غلام محمد ، محمد ایوب شاہ اور دیگر سیاسی
رہنما وں نے کا رنر میٹنگ کا آغاز کر دیا۔گلگت شہر کے مختلف ہو ٹلوں ،چا ئے خانوں اور سبز زاروں میں اپنے کا رکنوں کے ہمراہ الیکشن مہم
چلانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ ضلع غذر کے دو حلقوں میں تا حال کو ئی با ضا بطہ الیکشن مہم نظر نہیں آرہا ہے تا ہم یاسین حلقے
کے دو قدآور سیاسی شخصیات نے گلگت شہر سے اپنی الیکشن کمپین کا باقا عدہ آغاز کر دیا۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماغلام محمد اور پا کستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق پا رلیمانی سیکرٹری محمد ایوب شاہ نے اپنے کا رکنوں کے ساتھ اپنے روابط تیز کر دئیے ۔گلگت شہر کے مختلف ہو ٹلوں اور چا ئے خانوں میںیا سین کی سیاست پر گرما گرم بحث و مبا حثہ اپنے عروج پرپہنچ گیا۔سوشل میڈ یا پر بھی کا رکنوں کے مابین سرد جنگ جا ری،
مذکورہ حلقے میں محمد ایوب شاہ،غلام محمد اور راجہ جہان زیب کے درمیان کانٹا دار مقابلہ متوقع ہے تاہم الیکشن جیتنے کے حوالے سے حتمی رائے قبل از وقت ہو گی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔