تعلیم

سیپ سکولوں کے اساتذہ نے محکمہ تعلیم میں موجود خالی اسامیاں مشتہرنہ کرنے کا مطالبہ کر دیا

گلگت ( پ ر) سیپ ٹیچرز ایسو سی ایشن خواتین ونگ ملکہ حبیبہ کی زیر صدارت ایک اہم مٹینگ مرکزی آفس قلندر پلازہ میں زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایجوکیشن میں موجود 1466 آسامیاں سیپ اساتذہ کیلئے منظور کرائی گئی تھیں ان آسامیوں پر سیپ آساتذہ کا حق ہے ہمارے مستقلی سے پہلے انکو مشتہر نہ کیاجائے اب ہم اپنے حق کے حصول کیلئے متحدہوچکے ہیں ۔ حکومت 02 ماہ کے دھرنے اور 02 قیمتی جانوں کی قربانی کو معمولی نہ سمھجے ہم صرف تنخواہیں بڑھانے پر مطمئن نہیں مستقلی ہمارا حق ہے ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کرکے روڈ پر لاکر صرف ہماری نہیں پورے گلگت بلتستان کے ماؤں بہنوں کی تذلیل کی گئی گلگت بلتستان کے غیور عوام ایسے سیاستدانوں کو کبھی معاف نہیں کرینگے ۔ حافظ حفیظ الرحمن اور ایماندار شخصیت ہیں ہم نے اپنے 02 ماہ کے دھرنے کو حفیظ پر مکمل اعتماد کرکے موخرکیا ہے ہمیں امید ہے کہ حفیظ الرحمن ذاتی اور پارٹی کی مدد سے سیپ اساتذہ کی مستقلی کو یقینی بنائیں گے گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر کا دورہ گلگت بلتستان خوش آئندہے برجیس طاہر سیپ آساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے بخوبی آگاہ ہیں گورنر سے ملاقات میں ہمارے ساتھ 21 سال سے ہونیوالے مظالم سے آگاکرینگے ۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا تین سال کے عرصے میں کارکردگی کی بنیاد پر گورنمنٹ سکولوں کا درجہ دینے کا معاہدہ اور اس وقت سکولوں کیلئے زمین بلڈنگ فرنیچر اور 58000 طالبات ہونے کے باوجود اساتذہ اور طلباء و طالبات حق کیلئے سڑکوں پر آنا حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹری ہماری مستقلی کیلئے جلد احکامات جاری کریں تاکہ 21 سال سے حق سے محروم اساتذہ کو حق ملے گا خواتین ونگ جی بی صدر ملکہ حبیبہ ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button