مسلم لیگ گھانچھے صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کرتی ہے، سخاوت علی

گانچھے (محمد علی عالم ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لیگ گانچھے کے جنرل سیکرٹری و امیدوار قانون ساز اسمبلی سخاوت علی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) گانچھے صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں امیدواران کے انتخاب کا اختیار پارلیمانی بورڈ کے پاس ہے  انتخابات کے حوالے سے پارٹی کارکنوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے پارلیمانی بورڈ کے ممبران امیدواران کا انتخاب کرے گی ٹکٹ ملنے یا نہ ملنے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا انہوں نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کی آمد سے ترقی کی راہیں کھلیں گے عوام کو سہولیات میسر آئے گی انہوں نے کہا کہ گورنر کے استقبال کے لئے گانچھے سے وفد موسم کی خرابی کے باعث سکردو سے واپس آگئے ہیں تاہم شہید امن سیف الرحمن کے برسی میں شرکت کرنے گلگت جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پورے گلگت بلتستان سے کلین سویپ کرے گا۔ سابقہ دور حکومت میں پی پی پی نے پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں بھی کرپشن اور بدعنوانی کا ریکارڑ بنا یا ہے اس لئے اس وقت پی پی اپنے غلط کردار کی وجہ سے عوام میں منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں دیگر پارٹیوں سے لوگ جوق درجوق شامل ہو رہے ہیں پی پی حکومت کو سکردو گلگت روڑ بنا نے کی توفیق نہیں ہوئی وزیر اعظم اپنے گلگت کے دورہ کے موقع پر گلگت سکردو روڈ کا با قاعدہ افتتاح کرئیں گے ۔ اس کے علاوہ جی بی میں (ن) کی حکومت آنے کے بعد ترقیاتی کاموں کا جھال بچھائیں گے ۔ عوام کو روز گار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف سمیت دیگر پارٹیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments