سیاست

حفیظ الرحمن اور سلطان علی کے ساتھ ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، غلام حسین ایڈوکیٹ

گانچھے ( محمد علی عالم ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمان اور ضلعی صدر سلطان علی خان کے ساتھ ڈیل ہونے والے باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے حلقے کے عوام کی بھر پور اصرار پر (ن ) لیگ کی ٹکٹ کے لئے فارم جمع کیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ٹیکنو کریٹ و ضلعی جنرل سیکرٹری پی پی غلام حسین ایڈوکیٹ نے بادشمال کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں (ن ) لیگ گانچھے کے صدر سلطان علی خان کی جانب سے ٹکٹ کے لئے فارم جمع کرنے پر خوش آمدید کہنے پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔ الیکشن میں کسی بھی پارٹی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ حلقے کے عوام اور میرے سپورٹرز سے مشاورت کے بعد کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں شمولیت کے لئے یوگو سے لے کر چھوربٹ فرانو تک کے عوام خواہش کا اظہار کر رہے ہیں عوام کی خواہش کو یک دم نظر انداز نہیں کر سکتا ۔ (ن) لیگ یوگو یونٹ اور ایم ایس ایف یوگو یونٹ کی طرف سے بھی ( ن) میں شمولیت کے لئے کافی دباؤ ہے جبکہ یوگو کے دوسرے سیاسی گروپ نے مجھے دو دفعہ الیکشن میں میرے ساتھ دیا اس دفعہ وہ گروپ بھی میرے (ن) لیگ میں شامل ہونے کی صورت میں انتخابی نشان شیر کو ووٹ دیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button