کاچو امتیاز حیدر کی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کا خیر مقدم

شگر(عابد شگری)مجلس وحدت المسلمین شگر کے سیکریٹری تربیتی امور محمد ظہیر عباس نے کاچو امتیاز حیدر خان کی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کاچو امتیاز حیدر ایک تعلیم یافتہ،بے داغ اور قومی جذبے سے سرشار سیاستدان ہے۔ان کی ماضی بے داغ ہے اور وہ ایک ذہین اور لوگوں کی خدمت کیلئے سرشار شخصیت ہے۔ان کی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت سے ایم ڈبلیو ایم کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم زندگی کی تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام افراد میں یکساں مقبول ہے۔کاچو امتیاز حیدر نے صحیح وقت میں اچھا فیصلہ کیا ہے۔امید ہے کہ کاچوامتیاز حیدر ایم ڈبلیو ایم کی مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور پارٹی منشور کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments