تعلیم

گلگت، ایگل پبلک سکول امپھری کی چوتھی سالگرہ منائی گئی

News Paper New2

گلگت۔ (سپیشل رپورٹر) ہمیں تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کے لئے کار آمد افراد پیدا کیے جاسکے۔ بچو ں کے ساتھ ساتھ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگا۔ تاکہ ایک مہذب معاشرہ کائم ہو سکے کیونکہ ماں کی گود میں نسلیں پلتی ہیں۔ عورت کی اہمیت ہمیں دین اسلام بتاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنگلات گلگت بلتستان جناب سجاد حیدر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس حسین علی اور پرنسپل عرفان علی نے ایگل پبلک سکول امپھری کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتاہے۔ لہٰذا وقت کی ضرورت ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی خصوصی توجہ دیں۔ معاشرے کے لئے کرامت اور مفید جو انسانیت کی خدمت کرسکے۔ ایسے افراد پیدا کئے جاسکے ۔ ایگل پبلک سکول جس طرح سے تعلیمی میدان میں بچوں کی تربیت کررہا ہے وہ قابل تعریف ہے اور بچوں کی صلاحیتیں آئے دن بڑھ رہی ہیں جب کی مختلف مقابلوں میں اس سکول کے طلباء کے کئی میڈ ل حاصل کرلئے ہیں۔جس پر ایگل پبلک سکول کی انتظامیہ کے کردار کو سراہتے ہیں ۔ تقریب میں سول سو سائٹی والدین اور میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔پروگرام میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز اور سٹیج پر اپنے فن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button