تعلیم

بیسیک ایجوکیشن کمیونٹی سکول میں تقریری مقابلے کا انعقاد

patta

گلگت( پ ر) بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول ریجنل آفس گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ریجنل لیول BECS انٹر سکول مقابلہ بسلسلہ 23 مارچ 2015 کا انعقاد کیاگیا ۔ اس مقابلے میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے منتخب بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے بچوں نے حصہ لیا۔ مقابلہ نعت ، نظم ، اور تقریر بعنوان 23 مارچ یوم آزادی کے حوالے سے تھا اس مقابلے میں طلبہ و طالبات نے بہترین اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجید خان ، ڈائریکٹر اکیڈمک منسٹر آف ایجوکیشن گلگت بلتستان تھا جبکہ دلدار حسین ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گلگت بلتستان تقریب کے صاحب صدر تھے اور شہباز پرنسپل ایلمنٹری کالج گلگت بلتستان نے بحیثیت خصوصی مہمان شرکت کئے مقابلے میں گلگت بلتستان کے 7 اضلاع سے 16 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔ جیوری کے فیصلے کے مطابق نعت سے ناظرہ ، حسین علی کلاس 5th BECS چورسپا سکردو نے اول پوزیشن حاصل ک اس طرح نسیم زہراضلع گلگت نے بھی نعت میں اول پوزیشن لیا۔ تقریری مقابلے میں محمد یعقوب BECS گانچھے نے اول پوزیشن حاصل کئے ۔ نظم کے مقابلے میں خادم ولد خالد محمود کلاس پنجم ضلع سکردو نے اول پوزیشن حاصل کئے۔ مہمان خصوصی مجید خان ، صدر محفل دلدار علی اور مہمان تقریب شہباز نے بچوں میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے نعت تقریر اور نظم میں اول پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات 23 مارچ کو قومی سطح پر ہونیوالی مقابلے میں حصہ لیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button