سیاست

طاہر علی طاہر کی گرفتاری انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، پی وائی ایف

گلگت( پ ر) بلورستان نیشنل فرنٹ کے مرکزی رہنماء طاہر علی طاہر کی گرفتاری انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔طاہر علی طاہر ایک امن پسند سیاسی رہنماء ہیں جن کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنا قانون ، آئینی اور انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہے ،اقوام متحدہ کے قراردادوں اور انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ہر انسان کا حق ہے جسے گلگت بلتستان اور خاص کر غذر کی انتظامیہ طاہر علی طاہر جیسے نڈر اور قوم کے ثپوت کو جیل میں ڈال کر کبھی نہیں جکایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پرگریسویوتھ فرنٹ کے مرکزی رہنماء ظہور الہٰی ،کامریڈ عنایت ابدالی ، کامریڈ واجد علی اور کامریڈ رعلی نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان دیتے ہوئے کہا ۔ انہون نے کہا کہ طاہر علی طاہر کو جلد از جلد رہا کیا جائے وگرانہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجاینگے ۔PYFکے رہنماوں نے طاہر علی طاہر کی گرفتاری کی برپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ حق کی آواز بلند کرنے والوں گرفتار کرنے سے باز اجائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button