ماحول

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام گلگت میں عالمی یوم پانی کی مناسبت سے واک کا اہتمام

1 (3)

گلگت(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام” صاف پانی۔۔ محفوظ زندگی” کے عنوان سے عالمی یوم صاف پانی کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع، صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن، ناظم جمعیت اظہار احمد کے علاوہ بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ آگاہی واک مرکزی دفتر الخدمت فاونڈیشن سے شروع ہو کر این ایل آئی چوک پر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پریشان ہے، پاکستان میں سالانہ اربوں روپے کی خطیر رقم صاف پانی کے حصول کیلئے خرچ کی جاتی ہے، تاہم خاطر خواہ مقاصد حاصل نہیں ہورہے، ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی گندے اور مضر صحت پانی پینے سے ہزاروں افراد مختلف جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں، اس لئے الخدمت فاونڈیشن پاکستان نے پورے ملک میں صاف پانی سے متعلق آگاہی مہم کا آغاذ کر دیا ہے، جبکہ ادارے نے سال 2015 کو صاف پانی کی فراہمی کا سال بھی قرار دیا ہے، مقررین نے مذید کہا کہ حکومت عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں اہم اور قلیدی اقدامات کو بروئے کار لائے۔

2 (1)

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button