یاسین ایکس سولجرز ویلفیئر آرگنائزیشن نے انتخابات میں حصہ لیںے کا اعلان کر دیا، دردانہ شاہ متفقہ امیدوار ہوںگے

یاسین ایکس سولجرز ویلفیئر آرگنائزیشن نے انتخابات میں حصہ لیںے کا اعلان کر دیا، دردانہ شاہ متفقہ امیدوار ہوںگے

8 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(پ ر)یاسین ایکس سولجر ویلفےئر آرگنائزیشن کا گزشتہ روز یاسین سنٹر طاؤس میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا ۔جس میں یاسین سنٹر ،درکوت،املست ،برکلتی، سندھی ،طاؤس ،مرکہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ریٹائرڈ فوجی حضرات نے شرکت کی ۔اجلاس میں ہندور سے تعلق رکھنے والے نمبر دار نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ آنے والے قانون ساز اسمبلی الیکشن میں ایکس سولجر بھر پور حصہ لے گی اس حوالے سے تمام ایکس سولجر نے متفقہ طور پر الیکشن کیلئے صوبیدار (ر)دوردانہ شاہ کے نام پر اتفاق کیا ۔جس پر صوبیدار (ر) دوردانہ شاہ نے تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے مشکور ہے جنہوں نے ان پر اعتماد کیا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ الیکشن میں بھر پور حصہ لینگے اور کامیاب ہو کر علاقے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرینگے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔