کھیل

چلاس، یوم پاکستان پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

11079374_730901377030108_1962701442_n

چلاس(بیورورپورٹ) تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے زیر اہتمام تھک داس چلاس میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک اہم کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ،ٹورنامنٹ میں کرکٹ کے ۹ٹیموں نے حصہ لیا ۔تھک داس کرکٹ گرونڈ میں کرکٹ کا فائنل میچ’ ڈائمن سپرسٹار‘اور ڈسر کلب کے مابین کھیلا گیا ،میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اُورز میں ڈائمن سپر سٹار نے 80رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو 81 رنز کا ہدف دیا ،جس کے تعاقب میں ڈسر کلب نے ابتدا میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم ڈسر کلب کی لڑکھڑاتی بیٹنگ نے ٹائٹل کا دفاع نہ کرسکی ،اور ڈائمن سپر سٹار نے مقررہ اورز سے پہلے ہی ڈسر کلب کو پویلین کا راستہ دیکھنے پر مجبور کر دیا ،اور اس فائنل میچ کا ٹائیٹل ڈائمن سپر سٹار نے اپنا نام کر لیا ۔فائنل میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر قاسم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی محمد امین و دیگر نے جیتنے والی ٹیم کے کپتانوں میں ٹرافی تقسیم کئے اور ان کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button