سیاست

پھکر کے ووٹرز کو نگر خاص کی انتخابی فہرست میں درج کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن سے درستگی کا مطالبہ

گلگت(بیورورپورٹ) سابق ممبر ضلع کونسل و سیاسی و سماجی رہنماء حبیب اللہ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ووٹر لسٹوں کی غلطیوں اور نئی اندراج کے لئے مقررہ تاریخ میں توسیع کریں۔ الیکشن کمیشن کی نااہلی کے باعث عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔پھکر نگر کے ووٹرز کو نگر خاص میں اندراج کیا گیا ہے اور ان دونوں علاقوں میں سینکڑوں کلومیٹر کا فیصلہ ہے اور حلقہ بھی الگ ہے۔الیکشن کمیشن کی نااہلی سے عوام گزشتہ کئی روز سے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی نااہلی کی سزاء عوام بھگت رہے ہیں اور عوام اہزاروں پیسے اور وقت ضائع کر کے اپنے نام اور ووٹرز ایریا کی درستگی کر وا رہے ہیں لہذا لیکشن کمیشن ایسے علاقوں کے عوام جو کہ ان کا نام دوسرے علاقوں میں اندراج ہیں ان کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کریں تاکہ اپنے نام کو دورست اور ایریا کو تبدیل کیا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button