متفرق

استور: محکمہ خورک کے ملازمین نے ڈپو بند کرکے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا

استور(سبخان سہیل) گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع استور میں بھی محکمہ خورک کے ACSIsنے ڈپو کو مکمل بند کرکے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ اے سی ایس آئیز نے ڈپو بند کرکے بینر اُٹھائے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے محکمہ خورک کے اے سی ایس آئیز کے سکیلزاپ گریڈ کیا جائے۔ پاکستان کے دیگر صوبوں میں اے سی ایس آئیز کے سکیل 14ہے جبکہ گلگت بلتستان میں سکیل 5ہے۔ 1975میں جب محکمہ خورک کے ملازمین کے لیے جو سکیل دیا تھا اب تک اسی سکیل میں اے سی ایس ائیز کو بھرتی کیا جاتا ہے اور اسی سکیل5میں ہی پنشین کیا جاتا ہے۔ یہ ہم تمام اے سی ایس آئیز کے ساتھ ذیادتی ہے۔ محکمہ خورک استور کے اے سی ایس آئیز کے صدر دانش قریشی،جنرل سیکرٹری سلطان محمود ،اور انفارمیشن سیکرٹری اعتزاز نے بتایا کہ ہم نے ابتدائی طور پر پوری گلگت بلتستان کی طرح آج سے کام چھوڑ ہڑتال کا آغاز کیا ہے اگر ہمارے مطابات اے سی ایس آئیز کے سکیل اپ گریڈیشن ، سروس سٹریکچر،پرموشن،اور عارضی ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا تو ہمار ا احتجاج مستقل جاری رہے گا۔ یکم مارچ کے بعد ہمارا دھرنا وزیر اعلی سیکریٹریٹ کے باہر ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button