گلگت بلتستان

کامریڈ بابا جان کو راتوں رات گاہکوچ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، خاندان کے افراد کو تحفظات

Baba Janگلگت(ایس یو ثاقب) عوامی ورکرز پارٹی و پروگریسیو یو تھ فر نٹ کے رہنما ء کامریڈ باباجان کو راتوں رات ڈسٹرکٹ جیل گلگت سے گا ہکو چ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔وا ضح رہے کہ باباجان کے ساتھ 11سا تھیوں کو گا ہکوچ شفٹ نہیں کر کے صرف باباجان کو شفٹ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے باباجان کے خاندان نے سخت تحفظات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ باباجان کو اگر انتظامیہ گوانتاناموبے جیل بھی منتقل کرے تو ہنزہ نگر کے عوام جانتے ہیں کہ باباجان بے قصور ہیں. وہ مظلوم عوام کے لئے کھڑا ہوا تھا۔ہم انتطامیہ کے اس ہتھکنڈے سے ڈرنے والے نہیں ہیں یہ ہمیں تنگ کرنے کا ایک طریقہ ہے ہمیں ہمارے بیٹے پر فخر ہے باباجان ہمارا نہیں پورے گلگت بلتستان کا بیٹا ہے ۔انتظامیہ نے ہمارے تحفظات دور نہیں کئے تو عا لمی عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائے جائنگے اور سخت احتجاج کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button