حادثات

عالم برج کے نزدیک ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جان بحق، تین زخمی ہو گئے

چلاس (شفیع اللہ قریشی) عالم برج کے قریب شاہراہ قراقرم پر موٹر کارحادثہ، خاتون سمیت دو افراد جابحق،جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع دیامر کے علاقے نیاٹ سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا سمد ر خان اپنی فیملی کے ہمراہ گلگت جا رہے تھے۔ ضلع گلگت میں واقع عالم برج کے قریب شاہراہ قراقرم پر ان کی موٹر کار تیز رفتار کے باعث کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں مولانا سمدر خان کے والد مولانا زرور اوران کی بھابی جاں بحق ہوگئی، جبکہ مولانا سمدر خان اورگھرکے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے لئے گلگت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button