چترال

چترال بھر میں ڈی ایس ایل سروس تین دنوں سے خراب

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال میں چار دنوں سے ڈی ایس ایل سروس منقطع ہے جس کی وجہ سے صارفین کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں۔چار دنوں سے دفترات متاثر جبکہ آن لائن اخبارات بھی اپ ڈیٹ سے قاصر ہے۔صارفین نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایس ایل میں بار بار خرابی کانوٹس لے کر مستقل بنیاد پر نقص کودور کیا جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ لواری ٹاپ کے مقام پر نصب شمسی توانائی سے چلنے والی مشنری کئی عرصے سے خراب ہے مگر مذکورہ ادارے نے اس کو ٹھیک کرنے کی کوئی زحمت نہیں کی۔جس کا سختی سے نوٹس لیاجائے۔پی ٹی سی ایل چترال کے دفتر میں شکایت کرنے پر لواری کے مقام پر خرابی بتائی جارہی ہے۔اور موسم صاف ہونے کے بعد سروس بحال ہونے کی اُمید کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button