تعلیم

چینی تعمیراتی کمپنی سی آر بی سی کی جانب سے ہنزہ نگر میں گورنمنٹ گرلز سکولوں کیلئے ۱۰ کمپیوٹرزکا عطیہ

عطیات وصولی کے کاغذات پر دستخط کئے جارہے ہیں۔ تصویر: اکرام نجمی
عطیات وصولی کے کاغذات پر دستخط کئے جارہے ہیں۔ تصویر: اکرام نجمی

ہنزہ نگر(اکرام نجمی) چائینہ روڈ اینڈ بریج کارپوریشن CRBCکی جانب سے ضلع ہنزہ نگر کے گورنمنٹ گرلز سکولوں کیلئے کمپیوٹرز اور دیگر آئی ٹی کے سامان کا عطیہ کے طور پر پیش کیا ۔

اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کریم آبادمیں ایک پروقار تقریب کا انعقادہواجس میں کارپوریشن کے پروجیکٹ منیجر لیانگ خوں گو نے سامان کو متعلقہ سکولوں کے ہیڈماسٹر ز کے حوالہ کیاجن میں 10کمپیوٹرز 2پرنٹرز10وائٹ بورڈزایک ملٹی میڈیا پروجیکٹر 12کرسیاں اور ایک آڈیو سسٹم شامل ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے CRBCکے پروجیکٹ منیجر لیانگ خوں گو نے کہا کہ ہمارے تعلقات دوستانہ اور برادرانہ ہیں اوریہ تعلقات خاص کر ہنزہ کے ساتھ قدیم زمانے سے موجود ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید بہتر ہونگے۔CRBC 2012سے مختلف سکولوں اور فلاحی اداروں کا مدد کررہا ہے اور اس سلسلے میں ہم نے آج گورنمنٹ گرلز سکول کو کمپوٹرز کی امداد فراہم کی ہے۔ تقریب میں چائینز مہمانوں کے علاوہ وزیر بیگ اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر ہنز ہ نگر کے علاوہ عمائدین علاقہ نے شرکت کی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قانوں ساز اسمبلی نے چائینز حکومت اور CRBCکے حکام کا شکریہ ادا کیا اور پاک چین دوستی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور چین دو ایسے ہمسائے ہیں جن کے درمیان کوئی سرحدی تنازعہ نہیں اور شاہراہ قراقرم پاک چین دوستی کا بہترین مثال ہے ۔

تقریب میں سکول کے طالبات نے چینی زبان میں چینی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button