نوجوان

دو افراد کی ذاتی لڑائی کو علاقائی رنگ نہ دیاجائے، ہنزہ شناکی یوتھ مومنٹ

گلگت(پریس ریلیز ) ہنزہ اور غذر کے عوام باشعور ہیں. دو افراد کی ذاتی لڑائی کو علاقائی رنگ نہ دیا جائے. نگران وزیر علی مراد اور کریم شیر کا پانی کی پائپ لائن بچھانے کا تنازعہ غذر اور ہنزہ کے عوام کا تنازعہ نہ بنا یا جائے اور ایک مذم سازش کے تحت ہنزہ اور غذر کے عوام کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے جسے ہم کبھی نہیں ہونے دینگے ۔

ان خیالات کا اظہار ہنزہ شناکی یوتھ مومنٹ کے چیئر مین عرفان بہادر ،جنرل سیکریٹری ریاض ہنوچو، ممبر عارف علی ،کامریڈ ارسلان و دیگر نے ایک مقامی ہوٹل میں ہنگامی اجلاس کے بعد ہنزہ شناکی یوتھ مومنٹ ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس اجلاس میں ہنزہ شناکی کے طلباء اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا غذر اور ہنزہ کے عوام باشعور اور تعلیم یافتہ قوم ہے جن کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ ناممکن ہے اور میں امید سے کہتا ہوں سازش کرنے والے لوگو جتنی بھی سازشیں کریں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے اور کو منہ کی کھانی بڑے گی ۔انہوں نے کریم شیر کی ایک مذہبی اور سیاسی لیڈر کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر مذمت کی اور نگران وزیر علی مراد سے بھی سختی سے مطالبہ کیا ہے کہ اخبارات میں غیر مناسب بیانات دے کر ہنزہ اور غذر کے عوام کو آپس میں لڑانے کی کوشش نہ کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button